ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: UAE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانیوں پر سفری پابندی عائد ہونے پرفرنچائزز کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  متحدہ عرب امارات حکومت کے فیصلے کے بعدپی سی بی نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے، دونوں بورڈز حکام نےمتحدہ عرب امارات کی طرف سے سفری پابندیوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع کے مطابق ایمریٹس گورنمنٹ پی سی بی کو ایک دو روز میں فیصلہ سے آگاہ کرے گی۔

مزید پڑھئے: پی ایس ایل سکس، بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کافیصلہ

ایمریٹس بورڈ کی طرف سے پی ایس ایل کی اجازت کی صورت میں ٹیمیں چارٹرڈ طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات جائیں گی،چارٹرڈ طیارے کو متحدہ عرب امارات میں لینڈ کرنے کی اجازت ہے، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے امارات کرکٹ بورڈ سے رابطہ میں ہے،ایمریٹس کرکٹ بورڈ یو اے ای حکومت کے ساتھ معاملات دیکھ رہا ہے،یو اے ای حکومت نے پاکستانی شہریوں پر پابندی لگائی ہے، کھلاڑیوں پر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمریٹس بورڈ اگر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے اجازت دیتا ہے تو پھر یو اے ای حکومت کھلاڑیوں کے لئے خصوصی اجازت نامہ دے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا، پی سی بی حکام نے لیگ کےمیچز کروانے کے لئے متحدہ عرب امارات بورڈ سے رابطہ کیا تھا،لیگ کے میچز متحدہ کروانے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے امارات کرکٹ بورڈ کو لیگ کےحوالے سے خط لکھا۔

اجلاس میں دبئی اور ابوظہبی میں سے کسی ایک وینیو پر لیگ کے میچز کروانے پر اتفاق ہوگیا تاہم وینیو کا حتمی فیصلہ امارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب کے بعد ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer