موٹرسائیکل،کار سوار ہوشیار!سی ٹی او لاہور کا خصوصی پیغام

موٹرسائیکل،کار سوار ہوشیار!سی ٹی او لاہور کا خصوصی پیغام
کیپشن: CTO Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی/عابد چودھری)بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پر ٹریفک پولیس متحرک،یکم اپریل سے لے کر اب تک شہرمیں ماسک کا استعمال نہ کرنے پر2لاکھ 60ہزارسے زائد چالان کردیئے گئے،لاک ڈاؤ ن کے دوران مجموعی طور پر 4493 مقدمات درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او حماد عابد کی ہدایت پر شہر میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 02 لاکھ 63 ہزار 432 گاڑیوں کے چالان کئےگئے،پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 74 مقدمات بھی درج، 1975 پبلک سروس وہیکلز بند،01 لاکھ 80 ہزار 871 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری نہ کرتے ہوئے پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 20 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان ٹکٹ جاری کیاگیا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالانوں کا سلسلہ جاری رہے گا،چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھئے: جرمانوں کی وصولی کیسے کی جائے؟ سیف سٹی کی حکمت عملی تیار

 دوسری جانب لاہور پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 166مقدمات درج کر لئے،، لاک ڈاؤ ن کے دوران مجموعی طور پر 4493 مقدمات درج کئے گئے،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر101 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ، دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر59 مقدمات درج کئے گئے، ماسک کا استعمال نہ کرنے پر2713، دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرمجموعی طور پر1780مقدماف کا اندراج کیا گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 6063 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار لاک ڈاؤن مکمل عملدرآمد کے لئےفیلڈ میں رہیں،ساجد کیانی نے اہلکاروں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ، شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer