ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے حج سےمتعلق بڑا اعلان کردیا

hajj parmetion
کیپشن: hajj parmetion
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کیلئےاجازت دینےکااعلان کردیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رواں سال احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کرانے کا ارادہ ہے۔

 تفصیلات کےمطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نےرواں سال حج کیلئےاجازت دینےکااعلان  کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رواں سال احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کرانے کا ارادہ ہے۔عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں، سماجی، معاشرتی اور مذہبی عبادات بھی بری طرح سے متاثر ہیں، اسی  کوروناوبا کےباعث  مسلمانوں کا اہم مذہبی رکن حج کی ادائیگی میں بھی مشکلات رہیں، 2020میں صرف چند مخصوص افراد نے حج کی سعادت حاصل کی۔