میرا کاکورونا کا شکار ہونیوالے طبی عملے کو خراج عقیدت

میرا کاکورونا کا شکار ہونیوالے طبی عملے کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے اور اس جنگ میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام۔

میرا نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتے ہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے اس مہلک وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اس وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔
 پاکستانی اداکارہ  میرا جو ہروقت اپنے بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ان کا ایک نیا  ویڈیو پیغام سامنے آیا  تھا جس میں انہوں نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی  تھی کہ وہ ان کے ساتھ مل کر وزیراعظم کا ساتھ دیں اور کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔ اداکارہ کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی اس وقت بہت مشکل حالات میں ہے،  ان مشکل حالات میں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔

میرا نے صاحب استطاعت افراد سےکورونا متاثرین اور مستحقین کی مددکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چاہنے والے اور محب وطن پاکستانی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں اور ان غریب خاندانوں کی مدد کریں جن کے گھر کا  چولہا بھی مشکل سے چل رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer