سٹی42: وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی بھی ٹیم بن چکی ہے، پی پی پی کا احتجاج درا صل نواز لیگ کےحق میں ہے۔
وزیراطلاعات صمصام بخاری نےاپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو نواز لیگ کی بیعت کومزید بھگتنا ہوگا، انہوں نےکہا کہ عوام کا حافظہ کمزور نہیں، اپوزیشن اپنے رویئےمیں تبدیلی لائے مسائل کا حل پیش کریں، سیاست برائے سیاست نہ کریں۔ سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے، پہلےکام کرنے دیں پھر اعتراض اٹھانا چاہیے، وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ اپنی ناکامی کا ملبہ میڈیا پر ڈال رہی ہے۔
حکومت اپنی رٹ قائم رکھے گی اورایکشن ضرور ہوگا۔