قومی کرکٹر شعیب ملک انگلینڈ سیریز کا حصہ بن گئے

قومی کرکٹر شعیب ملک انگلینڈ سیریز کا حصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انگلینڈ پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کرلیا، شعیب ملک آج ٹیم کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے۔

سابق کپتان نجی مصروفیات کے باعث 10 روز کی چھٹی کے بعد براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں، ٹیم انتظامیہ کے مطابق شعیب ملک نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور وہ آج ٹیم کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

 ٹیم ذرائع کے مطابق شعیب ملک کل انگلینڈ کے خلاف نارتھمپٹن میں شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم کو سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے، ان کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ میچ سے قبل صورت حال دیکھ کر کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer