ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم علی ؛ کمشنر لاہور اورسی سی پی او کا جلوس کے روٹ کا دورہ؛سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

یوم علی ؛ کمشنر لاہور اورسی سی پی او کا جلوس کے روٹ کا دورہ؛سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ  پرکمشنر لاہور مریم خان اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ۔ 
ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران ہمراہ تھے۔لاہور انتظامیہ  نے اکبری تا مبارک حویلی ،بی بی پاکدامن کا دورہ،منتظمین سے بھی ملاقات کی ۔ کمشنر مریم خان نے کہا مرکزی جلوس کیلئے لاہور انتظامیہ و پولیس کے انتظامات مکمل ہیں،مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔
کمشنر لاہور و سی سی پی او کی مزار اقدس بی بی پاکدامن پر حاضری دی ،انتظامات جائزہ لیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے 
کمشنر مریم خان نے کہا پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے جلوس کے ہمراہ موجود ہونگے ۔ 
کمشنر لاہور کو مرکزی جلوس روٹ پر انتظامات کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی کہ مرکزی کنٹرول روم و مانیٹرنگ سنٹر قائم،لائیو نگرانی کا نظام فعال ہوگا۔