سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں راہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں جاری غور و خوض اور مشاورت پر بھی آراء کا تبادلہ کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی لانے اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔
قبل ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماوں نے خطے کی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا،چین نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری جاری رکھنے پر زوردیتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مکالمہ اور سفارتکاری ضروری قرار دیا۔