ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر کی آمد : لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کا رش

عیدالفطر کی آمد : لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عیدالفطر کی آمد کے پیشِ نظر شہریوں کا لبرٹی مارکیٹ میں رش لگ گیا۔ 

ملبوسات، جیولری، کاسمیٹکس اور چوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگ گیا، چہروں پر خوشیاں سجائے ننھے بچے بھی عید کی شاپنگ کرنے میں مگن ہیں۔ کپڑے، جوتے، چوڑیاں، جیولری، بیگز خواتین کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں ۔خواتین کا کہنا ہے کہ دیدہ زیب کپڑوں کیساتھ میچنگ چوڑیوں کی تلاش ہے ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے بھی چھوٹی عید کی بڑی خریداری میں مصروف ہیں ۔ 

دوسری جانب عیدالفطرکی تیاریاں، شہریوں کےٹیلرماسٹرزکی دکانوں پر ڈیرے  لگ گئے ۔ ٹیلر ماسٹرز دن رات کپڑے سلائی کرنے میں مصروف ہیں ۔ رمضان کا دوسراعشرہ ختم ہوتے ہی درزیوں نے بکنگ بند کردی ۔ 

کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کرنے کے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے۔ ٹیلرماسٹروں کا کہنا ہے کہ رمضان کےدوسرےعشرےمیں کام مزیدبڑھ جاتاہے ۔