ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،یہ ان کی دوسری آنکھ بھی خراب کرنا چاہتے ہیں:علیمہ خان

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،یہ ان کی دوسری آنکھ بھی خراب کرنا چاہتے ہیں:علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان  نے کہا ہےکہ بانی کی آنکھ کے علاج کے حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا جارہا،بانی جان کو خطرہ ہے یہ بانی کی دوسری آنکھ بھی خراب کرنا چاہتے ہیں۔ 
راولپنڈی میں داہگل ناکے پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہماری 16 اکتوبر سے آج تک بانی پی ٹی آئی سے نہیں کروائی گئی ،کیوں ملنے نہیں جارہا کسی کے پاس جواب نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق کتابیں مل سکتی ہیں مگر ان کو مکمل حقوق نہیں دئے جارہے ،بانی کی آنکھ کے علاج کے حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا جارہا،پمز کے ڈاکٹر جرات کریں اور بتائیں بانی کا کیا علاج کیا جارہا ہے،کیا یہ اس قابل بھی ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹر نے خود کہا ہے پمز میں آنکھ کے علاج کا کوئی سلسلہ ہی نہیں ہے،ہمارا مطالبہ ہے بانی کا علاج فیملی کے سامنے ہو ،بانی جان کو خطرہ ہے،یہ بانی کی دوسری آنکھ بھی خراب کرنا چاہتے ہیں،یہ جھوٹے بے ایمان لوگ ہیں ہمیں ان پر اعتبار نہیں،ہم ڈیل آفر کرتے ہیں ہم عاصم منیر کا نام باہر آکر نہیں لیں گے،صرف علاج شفا ء انٹرنیشنل میں کروا دیں۔ 

 انہوں نے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے کہ بانی کے علاج پر پی ٹی آِئی اور ہم ایک پیج پر ہیں،ہم سے کوئی بھی یہ قبول نہیں کرے گا کہ بانی کی آنکھ کا علاج جیل میں ہو ،ہم نے کل ہانی کے علاج کے لئے کل ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔ 

 علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاء القادر اور توشہ خانہ ٹو کو ایک ساتھ سننے کےلئے کہا ہے،ان کا بانی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں بانی کے لئے ہمیں ہی کوشش کرنا ہو گی،وزیرداخلہ نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک طرف فیملی ایک طرف ہے،جب تک ہمارے ڈاکٹر علاج میں شامل نہیں ہوں گے کسی رپورٹس کو نہیں مانیں گے۔

 علیمہ خان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب جج صاحب کتابوں میں جیل مینول تلاش کرتے ہیں تو کیا انہیں قیدی کے حقوق کا نہیں معلوم؟