ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ شاد باغ پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچی کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا

تھانہ شاد باغ پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچی کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : تھانہ شاد باغ پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ 9 سالہ فاطمہ کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا. 

9 سالہ فاطمہ گھر سے کھیلنے کے لیے دور نکل کر گھر کا راستہ بھول گئی۔ شاد باغ پولیس کی جانب سے بچی کی تلاش کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے۔  شاد باغ پولیس کی چند گھنٹوں کی کاوش نے فاطمہ کو بحفاظت والدین سے ملا دیا۔ 

بیٹی بحفاظت ملنے پر والدین نے شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔ 

ایس پی سٹی بلال احمد کی جانب سے ایس ایچ او شاد باغ اور اے ایس آئی غضنفر قدیر سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت اور مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں ۔