ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کی جائے گی: حکومت نے فیصلہ کرلیا

ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کی جائے گی: حکومت نے فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر  کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالے سے حکومت کے  اعلان کردہ اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کی جائے گی۔ 

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالےسے  حکومت کے  اعلان کردہ اقدامات پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیر قیادت ایک خصوصی کمیٹی کر دی گئی ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے حوالے سے اٹھائے جا نے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان کی بدولت ہونے والے اثرات کو  جانچا جاسکے۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو سادگی، کفایت شعاری اور توانائی کے بچت کے حوالےسے اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ 

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر  کابینہ ڈویژن کو بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے کے حوالے سے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس  بھیجے گی۔ 

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری اور توانائی بچت کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات اور  ورک فورس مینجمنٹ کے حوالےسے  روزانہ اور  ہفتہ وار رپورٹ کمیٹی کو جمع کروائیں گی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار , وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔