ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگا پٹرول: سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی طلبہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم تجویز

مہنگا پٹرول: سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی طلبہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر کے بڑے اضافے کے بعد سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلبہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔ 

ابراہیم مراد نے طلبہ کے لیے خصوصی "فیول کارڈ” سسٹم متعارف کروانے کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کو ماہانہ بنیادوں پر 10 لیٹر سستا (سبسڈائزڈ) پیٹرول فراہم کیا جائے۔ اس پروگرام کے نفاذ سے صوبے بھر کے لاکھوں طلبہ براہِ راست مستفید ہوں گے۔ 

سابق وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے طلبہ کے لیے تعلیمی اداروں تک رسائی مشکل بنا دی ہے۔ فیول کارڈ کے ذریعے معاشی دباؤ کو کم کر کے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔