سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن کے دوست پارلیمان میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں،مسائل کا حل نکالنا انکی ترجیح ہی نہیں ہے،وہ صرف اور صرف اپنی سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج صدر زرداری نے اپنا تاریخی خطاب کیا ہے،پہلے صدر ہیں ہماری تاریخ میں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا،صدر نے حکومت نے جو معیشت کے لیے کیا ہے اس کا بھی ذکر کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا، جہاں جہاں مسائل ہیں، وہاں صدر مملکت نے ان کی نشاندہی کی ہے۔
آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز ہی مین پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعت کے ارکان نے بلا اشتعال شور شرابا شروع کر دیا تھا۔ بعض لوگ اپنے ساتھ پلے کارڈ لائے تھے، وہ اپنے پلے کارڈ اٹھا کر پارلیمنٹ میں نعرے لگاتے رہے۔ خود اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نعرے لگنے اور شور مچانے مین پیش پیش تھے۔
پارلیمنٹ مین اپوزیشن کے شور شرانے کے متعلق سوالات پر بلاول بھتو نے کہا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن کے دوست پارلیمان میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں ،ان کے انداز سے لگتا ہے کہ ان کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،وہ صرف اور صرف اپنی سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں،ان کا شور ہوتا رہا اور صدر زرداری نے تاریخی خطاب کیا۔