ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: تحریک انصاف کی 22مارچ کومینارپاکستان پرجلسےکیلئےدرخواست پرسماعت، تحریک انصاف کو لاہور ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا۔
عدالت نے رجسٹرارآفس کااعتراض ختم کرنےکی استدعامستردکردی، عدالت نے رجسٹرارآفس کے اعتراض کو برقرار رکھا، رجسٹرارآفس نےمتعلقہ دادرسی کمیٹی سےرجوع کیےبغیرہائیکورٹ میں درخواست دائرکااعتراض لگایا۔
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنمااکمل خان کی درخواست پربطور اعتراض کیس سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی،درخواست گزار کی جانب سے سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نےوکیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آفس نےاعتراض لگایاہےکہ آپ نےداد رسی کمیٹی سےرجوع نہیں کیا ، ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ نے کہا پہلےبھی اسی عدالت نےاس نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کی ہے۔

 جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ داد رسی کمیٹی کےپاس جائیں گےیااس اعتراض پربحث کرنا چاہتے ہیں ؟ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ نے کہا رجسٹرار آفس کے اعتراض پر بحث کرنا چاہتا ہوں ، دادرسی کمیشن سےداد رسی کمیٹی سےتوقع نہیں ،آپ ڈی سی کوڈائریکشن دیدیں کہ وہ ایک ہفتہ میں فیصلہ کردیں۔

 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی بولے کہ قانون کے مطابق دادرسی کمیشن دو ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کا پابند ہے،یہ ڈی سی آفس چلے جائیں وہ قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے۔

وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہا عدالت ڈی سی کو ڈائریکشن دے کہ وہ ایک ہفتے میں فیصلہ کردے، یہ اعتراضی درخواست ہے ، اس پر نم بر بھی نہیں لگا ، اس پر ڈائریکشن نہیں دے سکتے ،بہترہےآپ متعلقہ فورم سےرجوع کریں ،داد رسی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرلیں ۔عدالت نےرجسٹرارآفس کااعتراض برقراررکھتےہوئےدرخواست نمٹادی۔