ولیمہ کی دعوت میں جانے والی فیملی کی 2 خواتین روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ، 15 زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد چاند ملک: ولمیہ  کی دعوت میں شرکت کے لئے جانے والی فیملی کے دو افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔

ڈسکہ میں ولیمہ کی دعوت پر جانے کے لئے فیملی کے افراد مزدا ویگن پر سوار ہو کر جا رہے تھے۔ مزدا ویگن اور ٹرک میں شدید  تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں  مزدا ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 

مرنے والوں میں دو خواتین  فرح بٹ اور سونیہ بی بی شامل ہیں۔ 

تمام زخمیوں کو تحصیل ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں سے  چھ افراد کو تشویشناک حالت کے سبب لاہور ریفر کر دیا گیا۔ 

 زخمی ہونے والوں میں مرد خواتین اور زیادہ بچے شامل ہیں۔