وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گریٹر اقبال پارک آمد، جشن بہاراں کی تقریب میں شرکت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گریٹر اقبال پارک آمد،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جشن بہاراں کی تقریب میں شرکت کی۔ 

 اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے فنکاروں کی پر فارمنس کو سراہا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے شاہی قلعہ کا بھی دورہ کیا اور شاہ برج دروازہ ، شیش محل، دیوان عام اور شاہی قلعہ کے دیگر حصے بھی دیکھے۔

ڈھول پارٹی کے فنکاروں نے سماں باندھ دیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے فنکاروں کو بھرپور داد دی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ، کمشنر اور والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے وزیر اعلی محسن نقوی کو شاہی قلعہ کی بحالی و تزئین و آرائش کے پروگرام کے بارے بریفنگ دی۔