ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی،سٹیٹ بینک اہم اقدام

State bank of Pakistan
کیپشن: State bank of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا ،سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے رقم فراہم کردی،اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں کو مجموعی طور پر 1088 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 7 روز کیلئے بینکوں کو 76 ارب 8 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،7 روز کیلئے فراہم کردہ رقم پر بینکس 20.20 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے،77 روز کیلئے بینکوں کو 1012 ارب 5 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،77 روز کیلئے فراہم کردہ رقم پر بینکس 20.09 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے۔