تعلیمی اداروں میں چھٹیاں،اساتذہ سکول آئیںگے یا نہیں؟

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں،اساتذہ سکول آئیںگے یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) این سی او سی اجلاس کی روشنی میں سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس کی روشنی میں سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے تحت لاہور سمیت 7 اضلاع میں سکول مکمل بند رہے گے۔ اساتذہ کو بھی سکول سےمکمل چھٹی ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 15 مارچ سے 28 مارچ تک سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈری، گجرانوالہ، گجرات ،ملتان اور رحیم خان میں سکول دو ہفتوں کے لئےبند ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں کورونا کیسز میں اضافے کا جائزہ لیا گیا، پنجاب کے 7 اضلاع میں سکولوں کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ  پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ ،ملتان ،راولپنڈی) میں  سکولوں کو دوہفتوں (15 مارچ سے 28 مارچ تک ) کے لئے بند کردیا جائے۔

 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر تعلیم شفقت محمود  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔ حکومتی ٹیم نے مزید کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں۔ماسک کے استعمال پر مستقل زور دے رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کانفرنس میں صوبہ کے تمام اضلاع میں ایک دفعہ پھر پچاس فیصد حاضری یا سکولوں کو مکمل بند کرنے کی تجویز  دی گئی تھی،صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس اجلاس میں آن لائن شرکت کی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر زور دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer