ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوروناکی تیسری لہر، تعلیمی ادارےایک بار پھر بند

کوروناکی تیسری لہر، تعلیمی ادارےایک بار پھر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج ہوئی، جس میں کانفرنس میں کورونا کیسز میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے صورت حال ایک بار پھر سنگین ہوچکی ہے، اساتذہ، طلبا کی بھی کثیر تعداد اس کا شکار ہوچکی ہے جس کی وجہ سےتعلیمی ادارے ایک بار پھر بند  کرنے کا اعلان کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں کورونا کیسز میں اضافے کا جائزہ لیا گیا، پنجاب کے 7 اضلاع میں سکولوں کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ  پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ ،ملتان ،راولپنڈی) میں  سکولوں کو دوہفتوں (15 مارچ سے 28 مارچ تک ) کے لئے بند کردیا جائے۔

 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر تعلیم شفقت محمود  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔ حکومتی ٹیم نے مزید کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں۔ماسک کے استعمال پر مستقل زور دے رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کانفرنس میں صوبہ کے تمام اضلاع میں ایک دفعہ پھر پچاس فیصد حاضری یا سکولوں کو مکمل بند کرنے کی تجویز  دی گئی تھی،صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس اجلاس میں آن لائن شرکت کی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو لکھے خط کا جائزہ بھی لیاگیا،ڈی ایچ او نے خط میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کی نشاندہی کی ہے، خط کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر چھ فیصد تک پہنچ چکی ہے، خط میں تجویز دی گی ہے کہ تعلیمی اداروں میں حاضری 50 فیصد تک زائد نہیں ہونی چاہیے، کلاسز کا دوانیہ چار گھنٹوں کی شفٹ پر مشتمل ہونا چاہیے۔

صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے ٹویٹ کرتے چھٹیوں کے نوٹی فکیشن کی تصدیق کی، مرادراس کا کہناتھا کہ تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے،جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہ نئے شیڈول پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer