قذافی بٹ :وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے جاگ گئے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کی کوششیں، سیکرٹریٹ کدھر بنایا جائے، بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے حرکت میں آگئے۔ااختلافات دُور کرنے کی بھی کوششیں، وزیر اعلی نے جنوبی پنجاب صوبے کے رہنماوں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کہاں بنے گا ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان یا بہاولپور میں یا کسی اور شہر بنے گا ؟ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اختلافات دور کرکے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کے گھر پر جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماوں سردار نصراللہ خان دریشک ، سردار علی دریشک، سمیع اللہ چودھری، طاہر بشیر چیمہ سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ کس شہر میں بنایا جائے پر غور وخوض کیا گیا ۔ ملاقات میں معاملے کو اسمبلی سے منظور کروانے کی حکمت پر بھی غور کیا گیا۔
یاد رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی 100دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی پنجاب صوبہ تو کجا تاحال سیکرٹریٹ قیام پر اتفاق رائے بھی نہیں پایا جاسکا۔