ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر توانائی کو شہباز شریف پر تنقید مہنگی پڑ گئی

صوبائی وزیر توانائی کو شہباز شریف پر تنقید مہنگی پڑ گئی
کیپشن: City42-Muhammad Akhtar Malik, Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا سلم)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک کو (ن) لیگ پرتنقید مہنگی پڑگئی، ن لیگ کا صوبائی وزیرکولیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ،کہتے ہیں کہ 5335 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جبکہ وزیر توانائی نے غلط بیانی سے کام لیا۔

لیگی رہنما ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگا ئے کہ شہباز شریف نے کمپنیاں اپنے لیے بنائیں،کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نےسی پیک پرشکوک و شبہات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم کوٹو یٹ کرنا پڑا،ملک احمد خان نے عمران خان کی جانب سے وزراءکو لکھے گئے خط کو کل منظر عام پر لانے کااعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013ءمیں جب ن لیگ اقتدارمیں آئی تواس وقت بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی،ان کی حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے دن رات کام کیا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ سپیکرپنجاب اسمبلی لاہور سالڈویسٹ مینجمنٹ واقعے پر کمیٹی تشکیل دیں،وہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے بہترین انداز میں عوام کی خدمت کی۔  اسد عمر بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی قیادت کی طرف بھی دیکھ لیں۔

Sughra Afzal

Content Writer