سٹی 42: لاہور کے علاقے داروغہ والا، سلامت پورہ میں تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل ڈالا۔
حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ شاہد فاروق موقع پر دم توڑ گیا۔متوفی بلال پارک داروغہ والا کا رہائشی تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔
حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔
سی ٹی او لاہور کا نوٹس،ایس پی ٹریفک سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App