سٹی 42: علی پور میں تھانہ سیت پور کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا
لعل حسین نامی شخص اور اور اس کی اہلیہ کو چھڑیوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ۔ملزمان میاں بیوی کو قتل کرکے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔لال حسین نے ایک سال قبل او شریف کی رہائشی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی ۔سرکل علی پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
مقتولین کا پوسٹمارٹم کرانے کے لیے ان کی ڈیڈباڈیز کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔