(سٹی42) وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام 2026-27 کیلئے ایک ہزار ارب روپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی وزارتوں کیلئے 682 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز کی تجویز رکھی گئی ہے۔
تفصیکات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 224 ارب 51 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے کہ جبکہ آبی وسائل ڈویژن سب سے بڑا ترقیاتی حصہ دار، 103 ارب 80 کروڑ روپے کی تجویز، پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی/پیپکو کیلئے 88 ارب روپے رکھنے کی تجویز، کابینہ ڈویژن کیلئے 64 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز تجویز، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے 46 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، ریلوے ڈویژن کیلئے 40 ارب 65 کروڑ روپے کی تجویز، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے 36 ارب 31 کروڑ روپے کی تجویز، صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 233 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز اور ضم شدہ اضلاع کیلئے 56 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی فنڈزمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 85 ارب 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 19 ارب 58 کروڑ روپے کی تجویز، قومی صحت خدمات ڈویژن کیلئے 16 ارب 6 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز، داخلہ ڈویژن کیلئے 21 ارب 82 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی تجویز، سی پیک 2.0 کی نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، وفاقی پی ایس ڈی پی کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز اورسرکاری اداروں کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 22 سو 18 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ مجموعی قومی ترقیاتی پروگرام کا حجم 36 سو 69 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App