ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ ،ڈرون اڑانے پر پابندی، ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ

 فیفا ورلڈ کپ ،ڈرون اڑانے پر پابندی، ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا میں فٹ بال کے سب سے بڑے میلے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہونے جا رہا ہے، اسلئے سکیورٹی کو غیرمعمولی طور پر سخت کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کے 11 شہروں میں ہونے والے 78 میچوں کے دوران اسٹیڈیموں کے اوپر یا ان کے قریب ڈرون اڑانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی جائے گی۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور ان کے ڈرون ضبط کیے جا سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم کے اوپر ڈرون کی آواز شائقین کیلئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے طویل عرصے سے ان بغیر پائلٹ طیاروں کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ممکنہ ہتھیار کے طور پر دیکھتے رہے ہیں۔فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی سکیورٹی کو غیرمعمولی طور پر سخت کر دیا گیا ہے۔حکام نے سُپر باؤل اور دیگر بڑے ایونٹس کے دوران استعمال ہونے والے ڈرون مخالف حفاظتی اقدامات کو مزید وسعت دی ہے۔ اسی دوران امریکی کانگریس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈرونز کو الیکٹرانک طریقے سے ناکارہ بنانے یا ضرورت پڑنے پر انہیں مار گرانے کے مزید اختیارات بھی دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر جیسیکا ٹِش نے کہاکہ یوکرین جنگ ڈرون ٹیکنالوجی کے لیے ایک تجربہ گاہ بن چکی ہے اور اگر کوئی خطرہ ہے جو مجھے رات کو سونے نہیں دیتا تو وہ ڈرون کا خطرہ ہے۔امریکی کانگریس نے گزشتہ دسمبر میں ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خطرناک ڈرونز کو قابو میں کرنے یا ضرورت پڑنے پر انہیں مار گرانے کی اجازت دیدی تھی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) ورلڈ کپ میچوں اور شائقین سے متعلق تقریبات کے دوران اسٹیڈیموں کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود پر پابندی عائد کرے گی۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور ان کے ڈرون ضبط کئے جا سکتے ہیں۔