ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ اینولا ہومز3‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

’’ اینولا ہومز3‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویڈیو اسٹریمنگ کی بین الاقوامی کمپنی نیٹ فلکس (Netflix) نے طویل انتظار کے بعد’’ اینولا ہومز 3‘‘ (Enola Holmes 3) کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں ملی بوبی براؤن اور ہنری کیول ایک بار پھر اپنے مقبول کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس بار اینولا کی شادی کی تیاریاں اس وقت خطرناک مہم میں بدل جاتی ہیں جب شرلاک ہومز پراسرار طور پر اغوا ہو جاتا ہے۔
’’اینولا ہومز3‘‘(Enola Holmes 3) کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں ناظرین کو ایک ایسے معمہ کی جھلک دکھائی گئی ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ نظر آتا ہے۔ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر ذہین اور حاضر جواب جاسوس اینولا ہومز کے کردار میں واپس آ رہی ہیں، جبکہ ہنری کیول مشہور جاسوس شرلاک ہومز کا کردار ادا کریں گے۔ حال ہی میں جاری ہونے والا ٹریلر بتاتا ہے کہ اس بار کہانی میں شادی کی تیاریاں، خاندانی تنازعات، افراتفری اور خطرناک چیلنجز سب ایک ساتھ شامل ہوں گے، جس سے داؤ پہلے سے کہیں زیادہ ہو  جاتا ہے۔

 

تیسری فلم کا زیادہ تر حصہ مالٹا میں پیش آتا ہے، جہاں اینولا اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ لیکن جو تقریب خوشیوں سے شروع ہوتی ہے، وہ اچانک وقت کے خلاف ایک خطرناک دوڑ میں بدل جاتی ہے جب شرلاک اچانک لاپتہ ہو جاتا ہے۔ ٹریلر ایک خوشگوار منظر سے آغاز کرتا ہے، جہاں اینولا لارڈ ٹیوکس بری (جس کا کردار لوئس پارٹریج ادا کر رہے ہیں) کیساتھ نئی زندگی شروع کرنے کیلئے تیار نظر آتی ہے۔ پھر ڈاکٹر جان واٹسن (ہیمش پٹیل) اینولا کو اطلاع دیتے ہیں کہ شرلاک کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد ٹریلر تحقیقات، تصادم، سنسنی خیز ایکشن مناظر اور خطرناک مہمات کی طرف بڑھ جاتا ہے۔ 

نیٹ فلکس کی وضاحت کے مطابق ’’اینولا ہومز  (ملی بوبی براؤن) جیسی بیک وقت کئی کام سنبھالنے کی صلاحیت کسی اور میں نہیں۔ لارڈ ٹیوکس بری (لوئس پارٹریج) سے شادی کیلئے جاتے ہوئے، یہ بہادر جاسوس دریافت کرتی ہے کہ اس کے بھائی شرلاک (ہنری کیول) کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ جیسا کہ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے، اینولا اپنے بھائی کو بچانے کے مشن پر نکل پڑتی ہے، جبکہ محبت اور شادی کے اسرار سے بھی نبرد آزما ہوتی ہے،  فلم میں شاٹ گنز ہونگی، بین الاقوامی سفر ہوگا، دلکش رومانس ہوگا، اور آخرکار ہمیں ٹیوکس بری کا پہلا نام بھی معلوم ہو جائیگا۔’’اینولا ہومز3‘‘ کی ہدایتکاری فلپ بارنٹینی نے کی ہے، جو نیٹ فلکس کے مشہور کرائم ڈراما’’Adolescence ‘‘ کیلئے جانے جاتے ہیں۔  ’’اینولا ہومز 3‘‘یکم جولائی2026 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔