ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دن کے وقت آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی

لاہور میں دن کے وقت آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:شہر میں دن کے اوقات میں آئل ٹینکرز کے داخلے پر عائد پابندی کے باعث مختلف علاقوں میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے لگی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں آئل ٹینکرز کو دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں تیل سپلائی کرنے کی اجازت حاصل تھی، تاہم حالیہ ٹریفک انتظامات کے تحت چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے دن کے وقت آئل ٹینکرز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد شہر کے داخلی راستوں پر متعدد آئل ٹینکرز کو روک دیا گیا، جس کے باعث پٹرول پمپس اور دیگر سپلائی پوائنٹس تک تیل کی ترسیل متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر ٹینکرز کو مناسب حفاظتی اور سہولتی انتظامات کے بغیر انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئل ٹینکرز کو رات 11 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے اور تیل کی ترسیل کی اجازت دی جائے گی۔ حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سپلائی کا مسئلہ برقرار رہا تو بعض علاقوں میں تیل کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ تیل کی فراہمی میں کسی بڑے تعطل سے بچا جا سکے۔