احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے سیمابیہ طاہر کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور گرفتاری کا خدشہ موجود ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی، جبکہ اس دوران سیمابیہ طاہر کو عبوری ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔