(اشرف خان)سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27سینٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 4ہزار 200ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 12627روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا4لاکھ 42ہزار 436روپے کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 11364روپے کی کمی کے ساتھ 3لاکھ 78 ہزار 170روپے کی سطح پر آگئی ۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 385 روپے کی کمی کے ساتھ 6ہزار 929 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 352روپے کی کمی کے ساتھ 5ہزار 893روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ 6 جون کوبھی عالمی مارکیٹ میں سونا 124 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 12489 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا۔