ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ 2026-27 ؛ سرکاری ملازمین نےمطالبات پیش کردیئے

وفاقی بجٹ 2026-27 ؛ سرکاری ملازمین نےمطالبات پیش کردیئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)سرکاری ملازمین نے50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کامطالبہ کردیا۔
سرکاری ملازمین نے پاک سیکریٹریٹ میں وزارت خزانہ کے سامنے علامتی احتجاج کیا،اس موقع پر سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا کہ 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے اور 10 مارچ 2025 کے معاہدے کی تمام شقوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
 سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین کے مطالبات شامل کئے جائیں، تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے اسکیل 2026 متعارف کرایا جائے، تنخواہوں میں سو فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 شامل کیا جائے، کنوینس، میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے،پنشن اصلاحات واپس لی جائیں،اور موجودہ پنشن نظام برقرار رکھا جائے، تنخواہوں میں تفاوت کم کرنے کیلئے مزید 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے،ٹیچرز اور ریسرچرز کیلئے 25 فیصد ٹیکس سلیب ختم کرنے اور کٹی ہوئی رقم واپس کی جائے۔

ملازمین نے مزیدمطالبہ کیاکہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں بحال کی جائیں، نجکاری کی فہرست میں شامل اداروں کیلئے مشترکہ کمیٹیاں بنائی جائیں، سرکاری ملازمین کی ماہانہ اجرت کم از کم 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔