ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یورپی ممالک میں جون 2026 سے نئے پناہ گزین اور مائیگریشن کے معاہدے کا اطلاق شروع ہورہا ہے تاکہ نظام کو تیز، منظم اور موثر بنایا جا سکے۔

نئے فریم ورک کے تحت سرحدوں پر داخلے کی سخت جانچ پڑتال لازمی ہو گی اور پناہ کی درخواستوں کے فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیز کیے جائیں گے تاکہ غیرقانونی طور پر رہنے والے افراد کی شناخت اور ان کا فیصلہ جلدی کیا جاسکے۔

بیورو آف ایمیگریشن کے مطابق معاہدے کا ایک کلیدی حصہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیریورپی یونین ممالک کے شہریوں کی ملک بدری کی شرح بڑھاتا ہے جس کے لیے نیا واپسی فریم ورک اور یورپی یونین کی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔

اس کے تحت اگر کوئی قانونی راستے اختیار نہیں کرتا تو اسے فوری واپس بھیجا جاسکتا ہے۔