سٹی 42:یو ٹیوبر رجب بٹ ، مان ڈوگر سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ،مقدمہ نواب ٹاون میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیاگیا
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان حیدر نامی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، سلمان کے ساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر اکثرو بیشتر جاتی رہی،سلمان نے رائیونڈ روڈپر ایک گھر میں بلا کر مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا،سلمان نے میری نازیبا ویڈیو بنائیں اور بلیک میل کرتا رہا ،سلمان نے میری ویڈیو میری بہن پلوشہ کو بھی دکھائیں،میں اور میری بہن سلمان کو منع کرنے اس کے گھر گئے،
سلمان کے گھر موجود رجب بٹ ، مان ڈوگر ، جواد حیدر نے کمرہ میں بند کردیا ،سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان افراد کے ساتھ موجود تھے،جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل پکڑ کر "ری سیٹ " کردیا
موبائل ری سیٹ کرنے کے بعد ہمیں دھمکا کر وہاں سے نکال دیا
