ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا کلین اپ آپریشن مکمل؛کتنی آلائشیں اٹھائیں ، کتنے لیٹر فینائل ، عرق گلاب اور کتنےکلو چونا استعمال ہوا ،رپورٹ آگئی

 بڑا کلین اپ آپریشن مکمل؛کتنی آلائشیں اٹھائیں ، کتنے لیٹر فینائل ، عرق گلاب اور کتنےکلو چونا استعمال ہوا ،رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بڑی عید پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن مکمل ہوگیا ، تین دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھا کر نیا ریکارڈ بنا دیا گیا
پنجاب کے 9 ڈویژنز میں حالیہ عید کے 3دن میں 74 فیصد زیادہ آلائشیں اٹھائی گئیں،لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں،ایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا،29لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا،موصول ہونیوالی مجموعی 12 ہزار شکایات میں سے 11 ہزار 880 شکایات فوری حل کی گئیں،پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے،ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے
 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ ،بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں جمع ہوئیں ،حالیہ عید پر گزشتہ عید کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں، 10ہزار کا انعام عوام کی طرف سے سینٹری ورکرز کی خدمت کا انعام اور شکریہ ہے،