ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور :وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں میں ملوث اور "50 ففٹی" کے نام سے مشہور گینگ کا سرغنہ   گرفتار کر لیاگیا۔ 
ترجمان ڈولفن کے مطابق  گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 51 وارداتیں کیں،ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے شالیمار چوک سے گرفتار کیا،ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں،ملزم اکبر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔

  ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔