ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی سے بیماریاں پھیلنے لگیں،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

گرمی سے بیماریاں پھیلنے لگیں،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:گرمی کی شدت میں اضافے سے مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ ریش، سکن الرجی، گرمی دانے ،فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔
طبی ماہرین کے مطابق گرمی کی وجہ سے شہری ڈی ہائیڈریشن کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ  جلدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے جسم کو خشک اور ٹھنڈا رکھیں،تنگ کپڑوں کی بجائے ہلکے اور ڈھیلے لباس پہنیں۔خارش، دانے یا انفیکشن کی صورت میں فوراً ماہر امراض جلد سے رجوع کریں۔