عابد چودھری:سندر میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
پو لیس کے مطابق گلی میں کھڑے ہونے پر لڑائی جھگڑا ہوا،اس دوران 3ملزمان نے فائرنگ کر کے7 افراد کو زخمی کر دیا۔محمد بوٹا ،عبدالرؤف نے ساتھیوں کیساتھ ملکر فائرنگ کی۔
زخمیوں میں محمدشاہد،شعیب،حنیف،رشید،نوید،عمر اور نصیر شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔