راؤ دلشاد: پنجاب کے دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلج بنانے کا فیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماڈل ویلج پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو ماڈل ویلج پروجیکٹ کا ٹاسک تفویض کریں گے۔پنجاب حکومت صوبے کے 2 ہزار 400ویلجز کو ماڈل ویلج بنائے گی۔لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہاتوں کیلئےپنجاب حکومت فنڈز دے گی۔پنجاب کے 1600 دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانے کیلئےگرانٹ ورلڈ بینک فراہم کریگا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے بجٹ میں ماڈل ویلج پروجیکٹ کیلئےفنڈز مختص کئےجائیں گے،ماڈل ویلجز پروجیکٹ کے تحت عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،ماڈل ویلجز میں گلیوں کی تعمیر ،صفائی ستھرائی، واٹر سپلائی لائنز کو یقینی بنایا جائیگا،پینے کا پانی ،سٹریٹ لائٹس و دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مرحلہ وار پنجاب کے 60 فیصد سے زائد دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنایا جائیگا۔