وقاص احمد:شاد باغ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کوگرفتار کر کےلاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئیں۔
حکام پولیس کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم عدنان عرف چٹا سے 3600 گرام چرس ،1030گرام آئس برآمد کرلی ،ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا۔
ملزمان عدنان عرف چٹا پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔