ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کے بعد بھی ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن جاری

 عیدالاضحیٰ کے بعد بھی ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا صفائی آپریشن عیدالاضحیٰ کے بعد بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ صفائی ٹیمیں صبح سویرے سے فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پردیسیوں کی واپسی کے باعث بس اسٹینڈز، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی صفائی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ سی ای او کے مطابق، بہترین صفائی انتظامات کیلئے 15 ہزار ورکرز اور 1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں کام کر رہی ہیں۔

197 کمرشل مارکیٹس میں صفائی کی ذمہ داری بھی تینوں شفٹوں میں عملے کو سونپی گئی ہے، جبکہ گھروں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کیلئے 2500 سے زائد رکشے فیلڈ میں موجود ہیں۔

بابر صاحب دین نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔ صفائی سے متعلق شکایات یا تجاویز کیلئے شہری 1139 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔