ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کا  حتمی شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا

City42, Champions Trophy, ICC Trophy schedule, Pakistan Cricket Board
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ( پی  سی بی )  نے پاکستان میں ہونے والی  "آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی"  کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل،   آئی سی سی کو  بھیج دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مجوزہ  شیڈول  کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ  تک،لاہور  ، کراچی اور  راولپنڈی میں ہو گی، ہمسایہہ ملک بھارت کی ٹیم  کے  تمام میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔   قذافی سٹیڈیم میں ٹوٹل سات  میچ ہوں گے اور فائنل بھی یہیں کھیلا جائے گا۔  

 کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔  کراچی میں مجموعی طور  پر 3 میچ ہوں گے، راولپنڈی  ایک سیمی فائنل  ہو گا او ر ٹوٹل   5 میچ یہاں ہوں گے۔  مجموعی طور  پر ٹورنامنٹ میں 15میچ ہوں گے۔