مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے لوگو والا غبارہ ، بھارتی فورسز کی نیندیں اُڑ گئیں

 مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے لوگو والا غبارہ ، بھارتی فورسز کی نیندیں اُڑ گئیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کے لوگو والے غبارے کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی کی اطلاع پر بھارتی فورسز کی نیندیں اُڑ گئیں ۔ 

  تٖفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارے کی شکل کا غبارہ  مقبوضہ کشمیر کےعلاقے کٹھوعہ میں ہفتہ کی صبح  ملا جس کی اطلاع پر بھارتی سیکیورٹی حکام دوڑیں لگ گئیں ، غبارے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا لوگو بنا ہوا تھا،   بھارتی سیکیورٹی فورسز نے غبارے کو قبضے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔