9مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے والے ملزمان کورہاکرنےکاحکم

 9مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے والے ملزمان کورہاکرنےکاحکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : عدالت نے9مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانےاور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزموں کو رہاکرنےکاحکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے15 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا.

جج اعجاز احمد بٹر نے 15 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔ اور ایک، ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض ضمانت پررہائی کا حکم دیدیاہے۔ عدالت نے ملزموں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ ملزم تھانہ مغلپورہ کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں نامزد ہیں۔ ملزموں میں احمد علی ، سیف الرحمٰن ، الہٰی بخش ، مقصود مسیح ، خاور حسین ، شاہ دین ،امداد اللہ ،اکبر خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔