ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے مردہ شہری کو نوٹس بھیج دیا

ایف بی آر نے مردہ شہری کو نوٹس بھیج دیا
کیپشن: FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ایف بی آرنے وفات پاجانے والے شہری کو ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا،متوفی کے لواحقین نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،عدالت نے ایف بی آر کانوٹس معطل کردیا،عدالت نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے فرحان گلریز راشد کی درخواست پر حکم جاری کیا، درخواستگزارکی جانب سے سردار قاسم حسن خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستگزارکےوالد گلریز راشد 29  نومبر 2014 کو فوت ہوئے۔

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے 30 جون 2019  کو آٹھ لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کا نوٹس بھیج دیا۔درخواستگزاروکیل نے استدعاکی کہ عدالت بھجوایا گیا ٹیکس کالعدم قرار دے، مزیداستدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر عملدرآمدروکا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer