سرف ایکسل پاکستان کرکٹ ٹیم کا آفیشل ڈیٹرجینٹ پارٹنر بن گیا

Surf excel PCB
کیپشن: Surf excel PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشترپارک(حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سرف ایکسل سال 2021 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آفیشل ڈیٹرجینٹ پارٹنر بن گیا، اس دوران پاکستان کو تین ہوم سیریز کھیلنی ہیں، جہاں اسے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنی ہے، اس معاہدے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونی لیور کی پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی۔

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد کا کہنا ہے کہ یونی لیور کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ دن بدن مضبوط ہورہی ہے، خوشی ہے کہ سرف ایکسل ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آفیشل ڈیٹرجینٹ پارٹنر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال  پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا، یونی لیور جیسے ہمارے پارٹنرز ہمارے لیے بہت قابل قدر ہیں۔

بابرحامد نے کہا کہ حالیہ چند روز سے وہ  پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کو ابوظہبی میں مکمل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے تاہم اب ان کی نظریں ہوم انٹرنیشنل سیریز کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے پر مرکوز ہوں گی، پاکستان کرکٹ کے فینز کو ہمارے سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور ہم ان سب پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہوم کیئر یونی لیورمنیر حسن کا کہنا ہے کہ سرف ایکسل کا ماننا ہے کہ جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے اور ہماری ٹیم کی تعریف کے لیے اس سے بہتر الفاظ اور کوئی نہیں ہوسکتے، اسی لیے ہم نے پی سی بی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ ہم  پہلی مرتبہ داغوں کے چیمپئن ٹرافی کو متعارف کرواسکیں، جس سے نوجوانوں میں کھیل کو فروغ ملے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer