(ویب ڈیسک)اداکار دلیپ کمار کی کی کامیاب سرجری کے بعد انھیں آج ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی کہ دلیپ کمار کا کامیاب پلیورل سپیریشن پروسیچر کردیا گیا ہے۔
Update:
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 9, 2021
Thank you for your prayers. A successful pleural aspiration procedure was performed on Dilip Saab. I personally spoke to Dr. Jalil Parkar and Dr. Nitin Gokhale. They are optimistic that he will be discharged tomm (Thursday).- FF (@FAISALmouthshut)
ٹویٹ میں ان کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا تھا کہ ’دلیپ کمار کو اب سانس لینے میں اب دشواری بھی نہیں ہورہی لیکن احتیاط کےطور پر ابھی بھی اداکار کو آکسیجن سپورٹ دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سانس میں دشواری کی وجہ سے دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اور سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہ بھی زیر گردش کرتی رہی تھی لیکن ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ان کے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور وہ جلد اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوجائیں گے۔