کوروناوائرس، میٹرو بس کیلئے ایس او پیز تجویز

کوروناوائرس، میٹرو بس کیلئے ایس او پیز تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)‎کوروناکےپیش نظرشہرمیں لاک ڈاؤن کھول دیاگیامگرمیٹرو بس کی بندش برقرار ہے،میٹروبس سروس کی بندش79روزنےاتھارٹی کی معاشی طورپرکمرتوڑدی، اتھارٹی نے  میں ایس اوپیزتجویزکردیئے.

تفصیل کے مطابق ‎میٹروبس سروس کی بندش کے79ویں روزاتھارٹی کاریونیوخسارہ30کروڑ81لاکھ تک پہنچ گیا،میٹروبس سروس پرروزانہ اوسط 1لاکھ30ہزارشہری سفرکرتےہیں،میٹروبس سروس کی1روزکی آمدن39لاکھ،ایک ماہ کی 11کروڑ70لاکھ ہے،‎ شہر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور سنگین حالات کے پیش نظر میٹرو بس اٹھارٹی نےخسارےسےنکلنے کے لئےانتہائی مشکل ایس اوپیزتجویزکردیئے۔

اٹھارٹی کا کہناتھا کہ میٹروبسوں میں داخلےکےدوران خودکارسینی ٹائزیشن کانظام بس میں لگاناتجویزکردیاگیا،تجویز قابل عمل بناکرایس اوپیزحکومت پنجاب ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ودیگرکوارسال کیےجائیں گے،ایک سیٹ چھوڑکرمسافروں کوبٹھانا،بس میں مسافروں کو فاصلےسےکھڑاکرناممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ میٹروبس اتھارٹی نے تاحال  حکومت پنجاب کو خسارے پر قابو پانے اور نجی کمپنیوں کی ادائیگیوں کا کوئی میکنیزیم پیش نہیں کیا، میٹرو بس سروس کے آپریشنل اخراجات منجمند تاہم مینجمنٹ اور ملازمین کی تنخواہوں کا بوجھ تاحال برقرار ہے۔

یار رہے کہ  کورونا کے باعث بند ہونے والی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس اوبر اور کریم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اپنی تمام سروسز کو بحال کردیں ہیں ۔اس وقت آن لائن ٹرانسپورٹ سروس اوبر اور کریم نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اپنی تمام سروسز کو بحال کردیا ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بند تھیں مگر تقریبا دو ماہ بعد اوبر اور کریم نے اپنی تمام سروسز کو بحال کردیا ہے۔  کمپنی کی جانب سے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سفر کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاون کے باعث خسارے کو پورا کرنے کے لئے تاحال کوئی ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کی تاہم میٹرو بس چلانے والی غیر ملکی کمپنی کو مالی خسارے کے باعث کس طرح سپورٹ کیا جائے گا طے نہیں پایا جاسکا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer