ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری، جیالے سڑکوں پر آگئے

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری، جیالے سڑکوں پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) جیالوں کا فیروز پور روڈ پر سابق صدر آصف علی زرداری کے گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹائر جلا کر میٹرو بس سروس بند کردی۔

پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف فیروز پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کررہے تھے۔ جیالوں نے ٹائر جلا کر میٹرو بس سروس اور عام ٹریفک کو بند کردیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آصف علی زرداری کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چار دہائیوں سے احتساب کے نام پر انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں قانون کے مطابق نہیں گرفتار کیا جا رہا بلکہ گرفتاری عمران خان کی فرمائش پر ہو رہی ہے۔

جیالوں نے کچھ دیر میٹرو بس سروس بند کرنے کے بعد پرامن طور پر اپنا احتجاج ختم کردیا۔