لاوارث لاشوں کی تدفین روک دی گئی

لاوارث لاشوں کی تدفین روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  شہرخموشاں، میانی صاحب قبرستان انتظامیہ نے لاوارث لاشوں کو دفنانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں لاوارث لاشوں کی تدفین مشکلات کا شکار ہوگئیں، میوہسپتال اورجناح ڈیڈ ہاؤس میں لاوارث لاشوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا،مردہ خانوں میں موجود لاوارث لاشوں کی تدفین میں مشکلات اورجگہ بھی ختم ہوگئی، میانی صاحب قبرستان انتظامیہ نے لاوارث لاشوں کو دفنانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ شہرخموشاں قبرستان میں کھدائی کرنےوالی مشین خراب ہے،مشین خراب ہونے سے لاوارث لاشوں کو نہیں لایا جارہا،لاوارث لاشیں1،1 ماہ سے زائد سے ڈیڈہاؤس میں پڑی ہوئی ہیں، میوہسپتال ڈیڈ ہاؤس میں43، جناح ہسپتال میں 13 ڈیڈ باڈیزموجود ہیں،مردہ خانوں میں اضافی لاشوں پرتعفن پھیلنےلگا، انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer