ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواں کوٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

نواں کوٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) نواں کوٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق راہگیروں کی جانب سے اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لیا۔ متوفی سے کسی قسم کے شناختی کاغذات برآمد نہیں ہوئے، متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی تلاش اور حقائق کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔